کچن میں موجود یہ 5 مصالحے کینسر سےبچائو میں مددگار

04:58 AM, 15 Nov, 2021

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) آپ کا کچن بہت سے ادویاتی عناصر سے بھرا ہوا ہے۔ یہ عناصر آپ کو کئی قسم کی دائمی بیماریوں سے لڑنے میں بہت مدد دیتے ہیں۔ یہ مصالحے ناصرف ہمارے کھانے کو مزیدار بناتے ہیں بلکہ ان کا محدود استعمال ہمارے جسم کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ کچھ پاکستانی مصالحے ایسے ہیں جن میں کینسر سے بچاؤ کی خصوصیات ہیں۔ ایسے مصالحوں کا روزانہ استعمال کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے۔ آئیے ان مصالحوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ ہلدی ایک ایسا ہی سنہری مصالحہ ہے جو دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ ماہرین نے طویل عرصے سے ہلدی کی دواؤں اور سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات کو سراہا ہے۔ ہلدی کا دودھ میں استعمال صحت کے لیے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ ہلدی کے ان فوائد کی وجہ اس میں موجود کرکیومین ہے۔ کرکومین ایک ایسا مرکب ہے جو جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔ ہلدی ذیابیطس اور کینسر سے لڑنے میں بھی بہت مددگار ہے۔ دارچینی میں پایا جانے والا گلوکوز 6 فاسفیٹ ڈیہاائیڈروجنیز فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ Helicobacter pylori نامی بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے۔ یہ بیکٹیریا کینسر کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ لونگ میں پائے جانے والے ٹیننز جو کہ یوجینول نامی مرکب ہے، کینسر سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خلیات کو ایسے نقصان دہ مرکبات سے لڑنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ جائفل ایک مسالا ہے، جو عام طور پر کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ذیابیطس، دماغی صحت اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ آپ اسے اپنی روزمرہ کی خوراک میں محدود مقدار میں شامل کر سکتے ہیں تاکہ اس کے صحت کے فوائد سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ زیرہ تقریباً ہر پاکستانی باورچی خانے میں پایا جاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپور ہے۔ کئی مطالعات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیرہ ٹیومر کی افزائش کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بائل، معدے میں تیزاب اور دیگر ہاضمہ انزائمز کی پیداوار کا کام کرتا ہے۔
مزیدخبریں