کیا گھریلو صارفین کو صرف 3 وقت گیس ملے گی ؟

09:58 AM, 15 Nov, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: گھریلو صارفین کو صرف 3 وقت کھانا پکانے کیلئے گیس دینے کی خبروں پر سوئی ناردرن گیس کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے.

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں سوئی ناردرن نے وضاحت کی کہ گیس بندش /اوقات کار کے حوالے سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا. اس حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات جن میں گیس بندش کے اوقات ظاہر کیے جارہے ہیں، غلط ہیں. تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ عوام الناس کو درست صورتحال سے آگاہ کیا جائے.

واضح رہے کہ کچھ روز سے یہ خبریں تواتر سے سامنے آ رہی تھیں کہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں صرف تین وقت گیس ملے گی ، جبکہ اس حوالے سے تمام اطلاعات کو وزیرتوانائی حماد اظہر کے ایک بیان سے منسوب کیا جا رہا تھا.

اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں‘ موسم سرما میں روزانہ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا‘ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔

مزیدخبریں