لاہور: ضلع کچہری میں چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی۔
متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔ عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں ملزمان میرے ملزم نہیں ہیں. تسلی کرنے کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی. ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے.