80 سالہ معمر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

12:03 PM, 15 Nov, 2021

احمد علی

پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ معمر خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا.

پنجاب پولیس اس مذکورہ کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا . یہ افسوس ناک واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ اس واقعے کو اعلی ترین سطح پر مانیٹر کیا جائے گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اسی سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی کے مرتکب جنسی درندے مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ، ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 80 سالہ معمر خاتون سے زیادتی کا واقعہ 7 نومبر کو کمالیہ کے گاؤں موضع کھوکھراں والی میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی.

مزیدخبریں