پاکستان ، آئی ایم ایف میں ہونیوالے مذاکرات ایک مرتبہ پھر موخر

10:41 AM, 15 Nov, 2022

احمد علی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک مر تبہ پھر موخر ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے اہداف پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ایف بی آر محصولات کے ہدف میں اضافہ کرے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج 15 نومبر سے شروع ہونے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث صوبوں سے سرپلس، پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہو سکا، پاکستان نے آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیلاب کے باعث اہداف حاصل نہیں ہو سکتے، آئی ایم ایف نے سیلاب میں نقصانات سے متعلق تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
مزیدخبریں