پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے

11:53 AM, 15 Nov, 2022

احمد علی
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبر قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے بھائی کے انتقال کی افسوسناک خبر کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ 'انا اللہ وانا الیہ راجعون' اور اس کے نیچے صبا قمر نے اپنے بھائی کے لیے مُنا لکھا تھا۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق صبا قمر کی منیجر مشل چیمہ نے بھی کی ہے، مشل نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ 'یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔' اس کے علاوہ انہوں نے فینز سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' سب مرنے والے کے لئے دعائے مغفرت کریں، اللہ سبحان تعالیٰ مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔'
مزیدخبریں