بابر اعظم ، چیئرمین پی سی بی کی ملاقات ختم، بابر کو وائٹ بال کرکٹ کیلئے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا

06:48 PM, 15 Nov, 2023

احمد علی
لاہور: ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا۔ کپتان بابر اعظم نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی، ذکااشرف اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی، ملاقات میں سی او او سلمان نصیر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ذکاء اشرف کو ورلڈکپ میں ٹیم پرفارمنس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر اعظم کو کہا گیا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں آپ کپتانی جاری رکھ سکتے ہیں ۔میٹنگ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ بابر اعظم کی ذکاء اشرف کے ساتھ میٹنگ بڑے خواشگوار ماحول میں ہوئی ، چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی خدمات کو سراہا۔
مزیدخبریں