شاہین آفریدی ٹی 20 ،شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، پی سی بی

09:20 PM, 15 Nov, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئٹنی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے پورٹ فولیو تبدیل کر دیئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر سمیت تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کریں گے، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان مسعود آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 تک کپتان رہیں گے، شان مسعود کی بطور کپتان پہلی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی جبکہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ، شاہین آفریدی کی بطور کپتان پہلی اسائمنٹ آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ون ڈے فارمیٹ کے لیے کپتان کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔
مزیدخبریں