اسموگ:10مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قرار

10:57 AM, 15 Nov, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان)  اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب وطن واپس آئیں تو آپ کو سموگ پر لانگ ٹرم پالیسی پر بات کرنی چاہئے، کم از کم 10سالہ پالیسی بنانی چاہئے، زیرزمین پانی محفوظ کرنے والا ایک پودہ ہے جس کو زیادہ سے زیادہ لگایا جائے، 10مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قراردیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلیٰ پنجاب وطن واپس آئیں تو آپ کو سموگ پر لانگ ٹرم پالیسی پر بات کرنی چاہئے،کم از کم 10سالہ پالیسی بنانی چاہئے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ ہم نےپنجاب میں ای الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے بجٹ مختص کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اقدام تو بہت اچھا ہے۔

خالد اسحاق نے کہاکہ اگلے سال جون سے قبل یہ بسیں روڈز پرہوں گی، ہم فوڈ سکیورٹی سے متعلق اقدامات بھی کررہے ہیں،سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں،بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو چاہئے کہ اعلان کرے زرعی زمین پرہاؤسنگ سوسائٹیاں نہ بنائی جائیں،زیرزمین پانی محفوظ کرنے والا ایک پودہ ہے جس کو زیادہ سے زیادہ لگایا جائے،10مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قراردیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ زمینی سطح کا درجہ حرارت بھی بڑھا ہے، ہم اس پر بھی کام کررہے ہیں،اربن فاریسٹ کیلئے کام شروع ہے، مارچ میں عدالت کو اس کی رپورٹ دیں گے، اسموگ سے متعلق پنجاب حکومت سنجیدگی سےکام کررہی ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کوہدایت کی کہ آپ بیجنگ ماڈل دیکھ کر عدالت کی معاونت کریں، اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی  کر دی گئی۔عدالت  نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر دوبارہ عملدرآمد رپورٹس پیش کی جائیں۔

مزیدخبریں