ویب ڈیسک: (شکیل خان) اسموگ کی وجہ سے اسلام آباد میں شیڈول ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتھلیٹس کی صحت کو مدظر رکھتے ہوئےچیمپئن شپ کو کئی مہینوں تک ملتوی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسموگ نے پنجاب کےمختلف شہروں میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اسموگ کی وجہ سےشدید متاثر ہورہی ہیں۔ پاکستان میں شیڈل ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ بھی اسموگ کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔
منتظمین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہے۔ اتھلیٹس کی صحت کو مدظر رکھتے ہوئےچیمپئن شپ کو کئی مہینوں تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ منتظمین نےشرکت کرنے والی ٹیموں کو چیمپئن شپ ملتوی کرنے سے آگاہ کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ساف لیڈرشپ کےساتھ مشاور ت کےبعد چیمپئن شپ ملتوی کی گئی کیونکہ پنجاب سمیت مختلف شہروں میں اسموگ کی وجہ سے فضائی اور زمینی راستےبند ہیں جس کی وجہ سے تیاریوں پراثر پڑرہا تھا، دوروزہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شیڈول تھا جس میں بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔