ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور اہم تعیناتی۔۔۔ اب امریکیوں کی صحت کا نظام فلورائیڈ اور ماسک اور کورونا ویکسین پر یقین نہ رکھنے والے رہنما کے سپرد ہوگا ، رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر صحت و ہیومین ریسورسز کے وزیر نامزد۔
رپورٹ کے مطابق رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کو سیکرٹری ہیلتھ منتخب کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی دنیا کے بڑی ویکسین ساز اداروں کے حصص گر گئے۔
جمعرات کو مارکیٹ بند ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے جونہی رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کی خبر عام ہوئی کووِڈ 19 ویکسین بنانے والی کمپنی موڈرنا کے حصص 6 فیصد ، فائزر کے حصص تقریباً 2 فیصد گر گئے۔ نووایکس، جس نے پروٹین پر مبنی CoVID-19 ویکسین بنائی تھی کے حصص ، تقریباً 6 فیصد گر گئی۔
جرمن کمپنی BioNTech کے حصص میں 7 فیصد اور برطانوی GSK کے حصص 2 فیصد تک گر گئے۔ یادرہے وبائی امراض کے عروج کے بعد سے کم مانگ کی بدولت امریکی ویکسین کمپنیاں پہلے ہی جدوجہد کر رہی ہیں۔ پچھلے سال کے دوران، فائزر کے اسٹاک میں 11% کمی آئی ہے، اور Moderna اسٹاک میں 46% کمی آئی ہے۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وہ وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع سمیت کئی اہم عہدوں پر نامزدگیاں کر چکے ہیں۔
ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں امریکہ فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ گالا میں شرکت کی جہاں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں اُن شخصیات نے بھی شرکت کی جنہیں نو منتخب صدر نے حال ہی میں کئی اہم عہدوں پر نامزد کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ان کی کابینہ میں محکمۂ صحت اینڈ ہیومن سروسز کے سربراہ ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل ٹوڈ بلینچ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور جان سور کو سولسٹر جنرل نامزد کیا ہے۔
ٹرمپ نے مارا لاگو میں منعقدہ تقریب میں اعلان کیا کہ وہ ڈوگ برگم کی بطور وزیرِ داخلہ نامزدگی کا اعلان جمعے کو کریں گے۔ ڈوگ برگم ریاست نارتھ ڈکوٹا کے گورنر ہیں۔
تقریب کے دوران نو منتخب صدر نے امیگریشن سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو اور ارب پتی شخص ایلون مسک سمیت اپنے تمام حامیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔