ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی سب سے مشہورجوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون نے کل اپنی بیٹی دعا کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ یہ سالگرہ اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ منا رہے ہیں۔ دونوں اس کو لے کر بہت خوش ہیں۔
رنویر اور دیپیکا کی لو اسٹوری، فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی، جو اس سال اپنی ریلیز کے 11 سال مکمل کر رہی ہے اور بہت جلد یہ جوڑی آن اسکرین اور آف اسکرین دونوں ہی جگہوں پر ایک خوب صورت لو اسٹوری بن گئی۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو ایک دوسرے کو اپنا ہمسفر بنایا۔