عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

12:59 PM, 15 Nov, 2024

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ 

ملزمان کی جانب سے آج بھی عدالت میں 342 کے سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔

دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے تحریری درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے زبانی کہا ہے کہ درخواست بریت سے قبل عدالت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔سلمان اکرم راجہ  نے کہا کہ تحریری طور پر عدالت میں کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا۔

نیب پراسیکوٹر  نے کہا کہ جن وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے تھے انھی وکلا کی جانب سے تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کیا جانا چاہیئے تھا۔تاہم اگر وکلا تحریری طور پر عدالت کو دے رہے ہیں تو عدالت اس معاملہ کو دیکھ لے۔

 بعد ازاں احتساب عدالت نے 190  ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی  اور ملزمان کو سوال ناموں کے جواب پیر کو داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

آج ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم بشریٰ بی بی حاضر نہیں ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر ایک روزہ حاضری سے استثنا کی دائر درخواست منظور کر لی گئی۔

  عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں