اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 95 ہزار کی تاریخی حد عبور کرگیا

02:55 PM, 15 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی جاری ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار سے زائد پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94 ہزار 191 پر پہنچ گیا تھا جو اس سے ایک روز قبل 93 ہزار 355 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان جاری نہ رہا سکا تھا اور انڈیکس 356 پوائنٹس یا 0.38 فیصد بڑھ کر 93 ہزار 648 پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں