ویب ڈیسک: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سانس کی بیماری کی شکایات کے ساتھ 38 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ دمے کی شکایات کے ساتھ 2 ہزار 423 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ دل کے امراض کے ساتھ 22 مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔ فالج کے ساتھ 22 مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔ آنکھوں کے امراض کے 663 سے زائد مریض ہسپتالوں میں پہنچے۔
لاہور میں 5 ہزار سے زائد مریض ہسپتال پہنچے۔ سب سے زیادہ ناک اور گلے میں انفیکشن کے باعث رپورٹ ہوئے۔ دمہ کے ساتھ 315, دل کے ساتھ 2 ، اسٹروک کے ساتھ 10 اور آنکھوں کی بیماری سے 300 مریض رپورٹ ہوئے۔