ویب ڈیسک: پاکستان میں آج 2024 کا آخری سپرمون دیکھا جاسکےگا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سپرمون آج رات دو بج کر اٹھائیس منٹ پردیکھا جائیگا۔جب چاند اپنےبیزوی مدار میں زمین کےقریب ترین نقطےپر آجائے تو سپرمون ہوتاہے، سپرمون کےدوران 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتاہے۔
ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سپرمون کےدوران زمین اور چاند مجموعی فاصلہ 360,378 کلومیٹر رہ جاتاہے۔مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 384,400کلومیٹر ہے۔