(ویب ڈیسک )پاک فوج نے دیوسائی اسکردو میں دو گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کو15 کے قریب مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے ۔اس دوران مسافروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی ۔ پاک آرمی نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو اپریشن شروع کیا ۔
پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہوئے۔ پاک فوج کی ٹیمز دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کریں گی۔اس کے علاوہ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح اپنے لوگوں کےساتھ کھڑی ہے۔