1500 کلو وزنی بھینسا ’’ انمول’’، جس کی قیمت 75 کروڑ لگی ، مالک کا بیچنے سے انکار

05:21 PM, 15 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  بھارتی ریاست ہریانہ کا شاہانہ زندگی گذارنے والا 1500 کلوگرام وزنی بھینسا ’’ انمول’’ جس کی قیمت  75 کروڑ لگی مگر مالک نے بیچنے سے انکار کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق   انمول کی لگائی گئی قیمت میں دو رولس رائس کاریں، دس مرسڈیز بینز کاروں یا ایک درجن گھروں کی خریداری کی جاسکتی ہے ۔

انمول کا تعلق ہریانہ کے ضلع سرسا سے ہے، اس کا وزن تقریباً 1500 کلوگرام ہے اور اس کی عمر آٹھ سال ہے۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، انمول کی دیکھ بھال اور خوراک پر روزانہ تقریباً  1500  بھارتی روپے خرچ ہوتے ہیں، جو کہ مہنگے خشک میوہ جات اور زیادہ کیلوری والے کھانے پر مشتمل ہوتے ہیں۔

  انمول  کی روزانہ کی خوراک میں 250 گرام بادام، 4 کلو انار، 30 کیلے، 5 کلو گرام دودھ اور 20 انڈے شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ اسے آئل کیک، سبز چارہ، گھی، سویابین اور مکئی بھی دی جاتی ہے تاکہ اس کی نشوونما اور اہمیت میں اضافہ ہو اور اس کے سائز کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس کے علاوہ انمول اپنی چمک اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بادام اور سرسوں کے تیل کے آمیزے سے دن میں دو غسل کرتے ہیں۔  

انمول کے مالک گل کا کہنا ہے کہ ’’ انمول کی فروخت کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا وہ محض ایک مویشی نہیں اس کا بھائی ہے اور بھائی بیچا نہیں کرتے۔’’

انمول کا   مادہ منویہ  اس کے مالک کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جس کی فروخت  سے انمول کے مالک گل کو ماہانہ تقریباً 5 لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں