انڈیا کی جانب سے موریشس کے جزائر میں خفیہ اڈے قائم کرنے کے عمل سے خوفزدہ نہیں، پاک بحریہ

06:23 PM, 15 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )   پاکستان بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا کی جانب سے موریشس کے جزائر میں خفیہ اڈے قائم کرنے کے عمل سے خوفزدہ نہیں ہے، تاہم ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان نیوی کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین نے کہا: ’ہم اپنی حفاظت کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ یہ کافی واضح ہے۔ آپ صورت حال پر نظر رکھتے ہیں۔‘

گذشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے ماریشس کے دارالحکومت سے 1,100 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک جزیرے پر اپنا نیا خفیہ فوجی اڈہ بنا لیا ہے۔ یہ پیش رفت 2015 میں ماریشس اور انڈیا کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ہوئی، جس میں 3000 میٹر طویل فضائی پٹی اور ایک جیٹی تعمیر کی جانی تھی۔ تاہم اگلیگا نامی اس جزیرے کے کچھ رہائشیوں کا خیال ہے کہ جزیرہ مکمل طور پر ایک فوجی اڈہ بن گیا ہے۔

پاکستانی سکیورٹی حکام کا اندازہ ہے کہ یہ فوجی اڈے چین کو ذہن میں رکھ کر بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ستمبر میں پاکستان نیوی کے بیڑے میں نئی کشتی ’بابر‘ شامل کی گئی ہے اور آئندہ برس نئی آبدوزیں بھی شامل ہوں گی۔ ’میرا نہیں خیال کہ ہمیں کوئی خطرہ ہے لیکن ہم اپنے آپ کو تیار بھی رکھتے ہیں۔‘

ماضی میں لیکن کموڈور احمد نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی ایسی کوئی کارروائی نہیں کرتے۔

دیکھ چکے ہیں کہ انڈین آبدوزیں ہمارے ساحل کے قریب آئیں۔ ان کے یہاں آنے کا ماسوائے اس کے کوئی مقصد نہیں تھا کہ وہ انٹیلی جنس اکٹھی کریں یا دھمکائیں۔ ’ہمیں اپنے سمندری مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اس لیے تمام سرحد پر نگرانی کی جاتی ہے۔‘

مزیدخبریں