بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی نے لگژری بیوٹی سٹور لانچ کر دیا

06:47 PM, 15 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ریلائنس ریٹیل سے وابستہ بیوٹی ریٹیل چین’ ٹیرا‘نے آج ممبئی میں اپنا لگژری فلیگ شپ سٹور لانچ کردیا, اس موقع پر بالی ووڈ سلیبرٹیز نے بھی شرکت کی اور امبانی فیملی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

تفصیلات کےمطابق  6200 مربع فٹ پر پھیلے ہوئے، فلیگ شپ سٹور میں مشہور عالمی برانڈز کے 15 شاپ، ان شاپ بوتیک شامل ہیں، جیسے ڈائر، ایسٹے، لاڈر، یویس سینٹ لارینٹ، لا مور، پرادا اور ویلنٹینو ، سٹور میں الٹرا کگژری سکن کیئر برانڈ، آگاسٹنس بیڈر بھی شامل ہیں جو ٹیرا سٹور پر دستیاب ہیں۔

فلیگ شپ سٹور کے افتتاح پر بات کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ  اور  بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے کہا کہ’ ٹیراہندوستان میں خوبصورتی اور عیش و آرام کی نئی تعریف کر رہا ہے‘’ یہ عالمی معیار کے برانڈز اور دستخطی خدمات کے ساتھ ایک مختلف تجربہ پیش کرے گا۔‘

ایشا امبانی کا کہناتھا کہ ’ جیو ورلڈ پلازہ میں ہمارا ٹیرا فلیگ شپ سٹور  تبدیلی کو متاثر کرنے، متحد کرنے اور خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے، ہم اپنے صارفین کو پرتعیش خوبصورتی کے اس غیر معمولی سفر پر لے جانے کے منتظر ہیں۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق خوشبو کے شائقین کے لیے سٹور میں ایک خاص خوشبو والا کمرہ بنایا گیا ہے،اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خوشبوئیں ہوا میں تیرتی ہیں،سینٹ کے بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ ساتھ محدود ایڈیشن کے مجموعے یہاں دستیاب ہوں گے۔

  لگژری بیوٹی ریٹیل میں پہلی بار’ ٹیرا‘ نے ٹیرا بیوٹی سویٹ میں خصوصی ان سٹور سکن کیئر سروسز متعارف کرائی ہیں، اس فلیگ شپ سٹور میں ٹیکنالوجی کا بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔

 یہاں پر ورچوئل ٹرائی آن سے لے کر پرسنل بیوٹی اسپیس تک کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات نصب کیے گئے ہیں، کمپنی کے مطابق، ٹیرا کا مقصد ہندوستان کے بیوٹی ریٹیل لینڈ اسکیپ میں ایک نیا معیار قائم کرنا ہے، جو ایک عالمی معیار کا تجربہ پیش کرتا ہے جو واقعی بے مثال ہے۔

مزیدخبریں