’کمزور کو انصاف اور طاقتور کواین آر او چاہیے‘

07:52 AM, 15 Oct, 2021

احمد علی

اسلام آباد( پبلک نیوز)‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسان کارڈز کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی اور ہیلتھ کارڈ کے زریعے صحت انصاف مہیا کیا جائے گا۔ ہم زراعت میں جدید ٹیکنالوجی، پانی کے ذخائر اور پیدوار بڑھانے پربھرپور فوکس کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کاکسان پورٹل اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، محنت کش طبقہ سارا سال محنت کرتا ہے، کسانوں اور مزدوروں کو اوپر اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، محنت کش کی آواز طاقتور کے سامنے دب جاتی ہے، کسانوں کی آواز کوئی نہیں سنتا ، دیہات میں چھوٹے کسان طاقتور کا ظلم سہتے ہیں، کمزور کو انصاف اور طاقتور کواین آر او چاہیے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسان کو پیسہ ملےگا تو زمین پر لگائےگا بیرون ملک فلیٹ نہیں بنائےگا، ملک میں گائے بھینسیں ہونے کے باوجود سوکھا دودھ درآمد کرنا پڑتاہے، ملک میں پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں50سال کے بعد ڈیم بن رہے ہیں، 10ڈیم جو آج بن رہے ہیں ہمیں بہت ٹائم پہلے بنا لینے چاہیئے تھے، پانی ذخیرہ کرنے سے ہم بڑے سیلاب سے بچ سکیں گے، کسان کارڈ چھوٹے کسان کے لیے لے کر آئے ہیں، کسان کارڈ سے ڈائریکٹ پیسہ کارڈ میں آئے گا.

انہوں نے مزید کہا کسان کو فصلوں کی اچھی قیمت دلانا ہمارا مشن ہے، روپے پر دباؤ عارضی ہے جلد ختم ہو جائےگا، ہم نے زراعت کو سی پیک میں شامل کرنا ہے.

مزیدخبریں