پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 15 اکتوبر2021
09:06 AM, 15 Oct, 2021
کیا رات بارہ بجے عوام کے بھی بارہ بجے گے؟؟ پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تیاری، اوگرا میں قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کر دی، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اضافے کی سمری ارسال، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔۔۔ کرونا وبا نے ایک روز میں مزید 27 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک ہزار 86 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ صفر دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 953 ہو گئی، 2 ہزار 131 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام بحال کرنےکے لیے نئی شرط رکھ دی، ٹیکس چھوٹ ختم کرنا ہو گا، حکومت نے 330 ارب روپے کا سیلز ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تیاری کرلی، ٹیکس پر چھوٹ ختم کرنے کے لیے صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا۔۔۔۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، ایف بی آر ترجمان کہتے ہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہو گئی۔۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا، سپہ سالار کا آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ، چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، سسٹم۔۔ جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر سے بھی دور ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل