پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15 اکتوبر 2021

09:21 AM, 15 Oct, 2021

احمد علی
میاں نواز شریف کے نظریہ ووٹ کو عزت دو، آئین کی حکمرانی کی بات ہے، کیپٹن ریٹائرڈصفدر کہتے ہیں ریاست کا مطلب ہے کہ رعایا کو انصاف دیا جائے، جس معاشرے میں داد رسی نہیں ہو گی وہ معاشرہ قائم نہیں رہے گا۔ گورنر پنجاب کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کامشن، چودھری محمد سرور بیلجیئم کے بعد ہنگری پہنچ گئے، گورنر پنجاب کا ہنگری ائیرپورٹ پہنچنے پر بھرپور استقبال، گورنر پنجاب مختلف سرکاری حکام اورارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے، چودھری محمد سرور ہنگری کے بعد اٹلی جائیں گے۔ زلفی بخاری نے لندن میں ریحام خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے زلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی، اپنے ویڈیو بیان میں ریحام خان نے سابق معاون خصوصی سے ہتک انگیز الزامات پر معافی بھی مانگ لی۔ 2009 کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے شاہین ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے یو اے ای روانہ، دبئی میں ایک روزہ آئسولیشن کے دوران کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پرکھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی، کرکٹ کی عالمی جنگ شروع ہونے میں اب صرف2 دن باقی ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا گیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔
مزیدخبریں