حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی
05:06 PM, 15 Oct, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ بجلی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کر دیا گیا۔ حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی کی قیمت بڑھا دی۔ بجلی ایک روپیہ 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا۔ پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔