حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا

05:24 PM, 15 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے۔ اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ شوکت ترین کو 6 ماہ کےلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، آئین کے مطابق 6 ماہ دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کر چکی، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ضرورت پڑنے پر حماد اظہر کو دوبارہ وفاقی وزیر کا عارضی عہدہ دیا جا سکتا ہے، 16اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔
مزیدخبریں