پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، صدر جو بائیڈن کا الزام

08:18 AM, 15 Oct, 2022

احمد علی
واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ دیا اور پاکستان کوخطرناک ترین ممالک میں سےایک قراردےدیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا ، دوران خطاب چین اور روس کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ صدر جو بائیڈن نے پاکستان کےایٹمی پروگرام پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے اسے بےقاعدہ قرار دےدیا۔ ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کےدوران صدر جو بائیڈن نےالزام لگایا کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام بےقاعدہ ہے،اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ جوبائیڈن کاکہنا تھا کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سےایک ہے۔
مزیدخبریں