ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 41 افراد جاں بحق

03:27 PM, 15 Oct, 2022

احمد علی
ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکہ کے باعث 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 41 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کی ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے آخری کان کن کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اموات کی تعداد 41 ہو گئی ہے، دھماکے کے اسباب اور اگر اس کا کوئی ذمہ دار ہے تو اداراتی و عدالتی کارروائی کے ذریعے ان کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کے بعد ہم کانوں میں کسی بھی قسم کی خامی اور غیرضروری خطرات کو نہیں دیکھنا چاہتے۔ کان میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو سہارا دینا ہم پر فرض ہے۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مجموعی طور پر 110 مزدور کان کے اندر موجود تھے۔مقامی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو فی الحال ایک حادثے کی طور پر دیکھ رہے ہیں اور باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزیدخبریں