شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس آج،بھارت سمیت دیگرممالک کےوفود پہنچ گئے

09:39 AM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

ایس سی او کے 7 نمائندے، چین کے 15 رکنی، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 رکنی وفد بھی پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روسی وزیراعظم میخائل مشوستن شریک ہوں گے۔

بیلاروس، قازقستان ، تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شریک ہوں گے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایران کے اول نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے، ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے، اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں