ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقے میں گزشتہ روز اغواء ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچہ گزشتہ روز گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغواء ہوا تھا۔
بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے قتل کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔