دوسرا ٹیسٹ:پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

09:56 AM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، ہم سب بہت زیادہ پُرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 3 سیمرز اور اسپنرز موجود ہیں۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

مزیدخبریں