بلوچستان: مشکے میں جرگے کا انعقاد، قبائلی تعاون اور امن و ترقی کا عزم

10:11 AM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: قبائلی تعاون اور امن و ترقی کا عزم لئے بلوچستان کے تحصیل مشکے میں ایک جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں علاقے کے عمائدین اور پاک فوج کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق شرکاء نے مشکے میں جرگے کے موقع پر علاقے کے مسائل پوچھے۔ شرکاء نے مشکے میں صحت، معیشت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پاک فوج کے کردار اور کاوشوں کے بارے میں حاضرین کو تفصیلات دی۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج کی مشکے کی ترقی میں اور امن قائم کرنے میں کردار کی تعریف کی۔ عمائدین کی جانب سے اس بات کا یقین دلایا گیا کہ وہ امن کے قیام کے لیے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزیدخبریں