ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کر کے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب وہ سبی میں ہونے والے ایک جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
پارٹی رہنماؤں نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ داؤد شاہ کو سریاب کسٹم کے قریب گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اس گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے۔داؤد شاہ کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی اس معاملے پر آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔