بلوچستان: کوئلہ کان پر کام کرنے والے مزدور اور ٹھیکیدار کی دردناک روداد

10:54 AM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان پر کام کرنے والے مزدور ماجد گل اور ٹھیکیدار حاجی فضل نے دردناک روداد سنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے 10 اکتوبر 2024 کی شب کو ضلع دکی کی کوئلہ کان پر حملہ کرکے 20 نہتے مزدوروں کو انتہائی سفاکیت سے شہید کیا تھا۔ 

زخمی کوئلہ کان مزدور ماجد گل نے بتایا کہ میں دس سال سے کوئلہ کان پر مزدوری کررہا ہوں اور 1500 روپے میری دن کی مزدوری ہے۔ دہشتگردوں کی جانب سے جب فائرنگ شروع ہوئی تو میں نے ساتھیوں سے کہا کہ یہاں سے نکلو۔ 

ٹھیکیدار حاجی فضل کبزئی نے کہا کہ یہ مزدور انتہائی غریب لوگ ہیں۔ میرا دہشتگردوں سے یہ سوال ہے کہ آپ ان غریب مزدوروں کو کیوں مار رہے ہو؟

زخمی مزدور ماجد گل نے کہا کہ نہ میرا گھر ہے نہ میرا کوئی دوسرا بھائی ہے اور میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں کرایہ دے کر گھر جاسکو۔

مزیدخبریں