شنگھائی تعاون تنظیم:کرغزستان اوربیلاروس کےوزراءاعظم کی پاکستان آمد

12:50 PM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کرغزستان اوربیلاروس کے وزراء اعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 23 واں اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گا۔

اجلاس کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات کو رنگ برنگی روشنیوں اور پاکستانی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔

بیلاروس کے وزیراعظم کی پاکستان آمد: 

بیلا روس کے وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے۔ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چنکو کا استقبال وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کیا۔ بیلاروس کے وزیراعظم رومان چنکو ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں