بلاول بھٹو کے قریبی ساتھی کے گھر پر دستی بم حملہ

01:09 PM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاڑکانہ میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سندھ نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گھر میں دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم بم کریکر گھر کی دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نثار کھوڑو اس وقت لاڑکانہ میں اپنے گھر موجود نہیں۔

پولیس نے کہا کہ س واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نثار کھوڑو 

  نثار کھوڑو  نے کہا ہے کہ ایسے دھماکے مجھے جمھوریت اور عوام کے لئے جدوجھد کرنے سے نہیں روک سکتے،جمہوری کردار ادا کرنے سے کبھی باز نہیں آؤں گا،جمہوریت کیلئے جدوجہدکرتا رہوں گا کسی سے ڈرنے والا نہیں،ایسا حملہ ماضی میں جام صادق کے دور میں بھی ہوچکا ہے۔ نہ پہلے ڈرا تھا نہ اب ڈروں گا۔

نثار کھوڑو  نے مزید کہا کہ ایسے واقعات مجھے حراساں نہیں کرسکتے۔جمہوریت،عوام  اور سندھ کے اشوز پر بات کرتا رہوں گا،حملے کرنے والے سے بچانے والا بڑا اللہ پاک ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں اپنی رہائشگاہ پر کریکر دھماکے کی پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔نثار کھوڑو نے ایس ایس لاڑکانہ روحیل کھوسہ سے فون پر رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کی۔ 

ایس ایس پی لاڑکانہ نےنثار کھوڑو کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ٹیلکم پاؤڈر کے ڈبے میں کریکر  بنا کر پہنک کر فرار ہوگئے۔ پولیس علاقے سے شواہد اکٹھے کرکے کریکر پھینک کر فرار ہونے والے افراد کی تلاش میں ہے۔

مزیدخبریں