ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 فی صد تک گر گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گراوٹ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایران کی خام تیل یا جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے سے آگاہ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت پانچ فیصد سے زیادہ گر گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 70.10 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ یورپی بینچ مارک برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت پانچ فیصد کے قریب گر کر 73.69 ڈالر پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں 40 سینٹس کمی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت رہی ہے۔