سوزوکی بائیک کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ،قیمت کتنی؟جانئے

01:44 PM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی موٹربائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شورومز کے لیے پیغام جاری کیا جس میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوزوکی کمپنی کے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’ہم تمام ڈیلرز کو سوزوکی پراڈکٹس کی سیلز اور سروسز پروموٹ کرنے کے لیے سراہتے ہیں۔‘

پیغام میں سوزوکی نے اپنی دو موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جن میں سوزوکی GD110s اور سوزوکی GS150 کے ماڈلز شامل ہیں۔

سوزوکی کے مطابق  GD110s موٹرسائیکل کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ GS150 ماڈل کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔

سوزوکی کی ویب سائٹ پر تاحال ان ماڈلز کی پرانی قیمتیں تاحال تبدیل نہیں کی گئیں اور اگر نئی قیمت کے بعد اضافے کا حساب لگایا جائے تو سوزوکی نے دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے سوزوکی کی جانب سے جاری کردہ ان قیمتوں میں  ایکس فیکٹری پراڈکٹ کی قیمت اور فریٹ چارجز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کمپنی نے اپنے پیغام میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا جا سکتا ہے جو موٹرسائیکل کی ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوں گی۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکس کسٹمر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

مزیدخبریں