افتخار احمد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد

03:24 PM, 15 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  قومی کرکٹر افتخار احمد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پریذیڈنٹ کپ میں واپڈا کے کپتان افتخار احمد نے سیمی فائنل میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

پی سی بی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر افتخار احمد کو لیول 1 جرم کا قصوروار قرار دیا۔  محمد آصف اور ذولفقارجان کی شکایت پر میچ ریفری اقبال شیخ نے افتخار احمد کو جرمانہ کیا۔

افتخار احمد نے جرمانے کو قبول کرلیا، جس پر پی سی بی نے ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا۔

مزیدخبریں