عمران خان کے طبی معائنےکاوعدہ پورانہ ہوسکا،ذاتی معالج اڈیالہ سےواپس روانہ

04:11 PM, 15 Oct, 2024

ویب ڈیسک: حکومتی وعدہ پورانہ ہوسکا، عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچے تاہم عمران خان کا طبی معائنہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم جیل  عملہ کو روانگی کا بتائے بغیر واپس چلے گئے،ڈاکٹر عاصم نے سیکورٹی عملہ کو کوائف نوٹ کروائے اسکے بعد بغیر بتائے واپس روانہ ہوئے۔

قبل ازیں ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے۔

جیل ذرائع کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرینگے،ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ بھی کرینگے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ شوکت خانم کے سی ای او ڈاکٹر عاصم حسین کو تاحال بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی،ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔

مزیدخبریں