شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی اطلاع

06:11 PM, 15 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں   بم کی اطلاع موصول ہوئی۔جس کے بعد اس کا رخ   کینیڈا کی طرف موڑ دیا گیا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو آن لائن   بم کی دھمکی کے  بعد کینیڈا کی طرف موڑ دیا گیا۔جسے Iqaluit  ایئر پورٹ  پر اتار لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز نے دہلی سے اڑان بھری تھی اور اسے شکاگو جانا تھا۔

ایئر لائن نے بیان میں کہا ہے کہ  "طے شدہ سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق ہوائی جہاز اور مسافروں کی دوبارہ تلاشی کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا نے مسافروں کی مدد کے لیے  ایئر پورٹ پر ایجنسیوں کو اس وقت تک فعال کر دیا ہے جب تک کہ ان کا سفر دوبارہ شروع نہ ہو سکے۔‘‘

مزیدخبریں