کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بی سی بی نے  ہیڈ کوچ کو عہدے سے ہٹا دیا

06:38 PM, 15 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کی جانب سے  ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو معطل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

بی سی بی نے بتایا کہ  معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے  سے ہٹا دیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے  فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا  گیا ہے۔

مزیدخبریں