آرمی چیف  سے بیلاروس کے وزیر اعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

07:55 PM, 15 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بیلا روس کے وزیر اعظم نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمہوریہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومان گلوچینکو   نے   آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات  کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بیلاروس کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان عسکری تعاون کو مستقبل میں مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے وزیراعظم رومان گلوفو چینکو نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بیلاروس کے وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ رانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

مزیدخبریں