(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ تھانے میں مقتولہ ہما کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ مقتولہ کے شوہر، ساس ،سسر اور نند کے خلاف درج کیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسد نے مقتولہ سے چار ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کا شوہر اور سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے تھے۔سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔