ویب ڈیسک: لاہور میں نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر ڈس انفارمیشن پھیلانے کا معاملہ ، 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے مبینہ واقعہ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے دی گئی شکایت پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔
تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت شروع کر دی ہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ڈس انفارمیشن پھیلانے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، 7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔