عالمی وبا سے مزید 73 مریض انتقال کر گئے
04:27 AM, 15 Sep, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مثبت کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح پانچ فیصد سے بھی ہو گئی، ملک بھر میں عوام کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، افسوسناک طور پر عالمی وبا سے مزید 73 مریض انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 56ہزار 733افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 2ہزار 714مریضوں میں کورونا مثبت آیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.78فیصد رہی ۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1437948248489033729 کورونا سے اب تک 26ہزار 938مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں، اس وقت پاکستان بھر میں 5ہزار 122مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 10ہزار 923مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔