وزیراعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

05:03 AM, 15 Sep, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس دوران انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، گورنر پنجاب ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، اہم وزرا اور اہم شخصیات وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دوپہر 1 سے دو بجے کے درمیان لاہور پہنچیں گے، اس موقع پر گورنر پنجاب ، وزیر، اعلیٰ پنجاب ، وزرا اور دیگر اہم شخصیات سےملاقات ہوگی ، وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوں گے ، وزیراعظم کو لاہور بارے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیاجائے گا، وزیراعظم پنجاب میں اسپشل اکنامک زونز سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی ، وزیراعلیٰ حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ، فیڈمک کے معاملا ت بارے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔
مزیدخبریں