وزیراعظم رواں ماہ تاجکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

07:21 AM, 15 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان وزارت خارجہ مطابق وزیر اعظم عمران خان 16 سے 17 ستمبر تک تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے.

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تاجک صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر تاجکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں.وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطح کا وزارتی وفد بھی تاجکستان جائے گا. وزیراعظم عمران خان کا تیسرا دورہ وسط ایشیا خطے کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے روابط کو ظاہر کرتا ہے. وزیراعظم عمران خان دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے.

وزیراعظم عمران خان اس سے قبل کرغزستان اور روس میں ہونیوالے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کر چکے ہیں. وزیراعظم عمران خان دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے. تاجک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں تجارت کے فروغ، معاشی و سرمایہ کاری خاص طور پر علاقائی روابط کے فروغ پر بات ہو گی. وزیراعظم عمران پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا بھی افتتاح کریں گے.

مزیدخبریں