پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15ستمبر 2021

11:30 AM, 15 Sep, 2021

حسان عبداللہ
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبہ پنجاب کے انتظامی امور پر جائزہ اجلاس، انتظامی امور کو بہتر بنانے خصوصاً سروس ڈیلیوری کی مزید بہتری بارے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس ودیگر شریک۔ خاتون اول بشریٰ بی بی کا لاہور میں ذہنی امراض کے اسپتال کا دورہ، مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامات کا جائزہ لیا، خاتون اول کو اسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کل سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، تاجک صدر نے دورے کی دعوت دی تھی، وزیراعظم دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے برطانیہ اور مغربی اتحاد کام نہیں کررہا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ افغانستان کو انتشار سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، افغانستان میں نئی حقیقت کو قبول کرنا چاہیے، طالبان الگ تھلگ کرنے سے معاشی تباہی، انارکی اور انتشار ہوگا، پاکستان پر لگائے گئے الزامات مضحکہ خیز، جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ میڈیا پر آیا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم نے فرنیچر کی خریداری میں کئی ارب کا ٹیکہ لگایا، کہا ان کے وزیر بننے سے پہلے یہ ٹھیکہ شروع ہوا تھا، اسکول فرنیچر کی خریداری میں کئی اہم لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی، پرائمری اور سیکنڈری کے لیے مختلف کمپنیوں کی بولیاں آئی تھیں۔
مزیدخبریں