ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
رواں سال 7 جولائی کو برصغیر کے معروف اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبعیت بھی ناساز ہے. اب سائرہ بانو نے دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی کا کہنا تھا کہ کافی بحث و مباحثے اور سائرہ بانو جی کی رضامندی سے، میں نے پیارے دلیپ کمار صاحب کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپ کی مسلسل محبت اور سپورٹ کا شکریہ۔
دلیپ کمار نے مغل اعظم ٗ دیوداس جیسی شہرہ آفاق فلموں میں اپنی لافانی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہیں برصغیر پاک و ہند کے بڑے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔