دوپہر کو25 منٹ کی نیند لینے کے حیران کن فائدے

11:39 AM, 15 Sep, 2021

اویس
میونخ ( ویب ڈیسک ) سائنسدانوں کا یہ ماننا ہے کہ اگر آپ دن کے وقت صرف 25 منٹ کی نیند لے لیتے ہیں تو اس سے آپ کو یادداشت بہتر بنانے اور ذہنی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ قیلولہ دوپہر تین بجے سے پہلے ہونا چاہیے اور اس کا دورانیہ آدھے گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ میونخ یونیورسٹی میں کرونو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ٹل روون برگ نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر آپ دوپہر کو تین گھنٹے کی لمبی نیند کے چکر میں پڑیں گے تو اس طرح آپ غنودگی کا شکار ہو جائیں گے، دوپہر کا قیلولہ کم از کم 20 منٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کا ہونا چاہیے اس سے آپ کی یادداشت بہتر ہوتی ہے ۔ دوپہر کی نیند ایک بنیادی جسمانی کام کرتی ہے جس کے تحت انسانی یادداشت، بہترین تخلیقی صلاحیت، انسانی ہمدردی اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بہتر بناتی ہے، بعض لوگ دوپہر کی نیند کو سستی کی علامت سمجھیں گے لیکن ایسا نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ چند روز اسے ٹرائی کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایک حیران کن بات یہ بتائی کہ 24 گھنٹوں میں آپ کو 7 سے 9 گھنٹوں کی نیند لینی چاہئے لیکن اس کیلئے یہ ضروری نہیں آپ نے ایک ہی وقت میں اسے پورا کرنا ہے۔
مزیدخبریں